چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لواحقین کا اپیل

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لواحقین کا اپیل

،

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق معاذ اللہ مینگل کی لواحقین نے پیارے کی بازیابی کے لئے اپیل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق لاپتہ معاذ اللہ مینگل کی لواحقین نے ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیارے کو بازیاب کیا جائے.

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے پیارے کو 7 سال مکمل ہو چکے ہیں وہ ابھی بھی لاپتہ ہیں انسانی ہمدردی کے ناطے پر ان کو بازیاب کیا جائے۔

معاذ مینگل کو 14 دسمبر 2013 کو بلوچستان کے علاقے نوشکی سے جبری طور پر اغواء کر لیا گیا تھا.

علاوہ ازیں نوشکی سے لاپتہ اسفند یار ولد حاجی عبدالکریم کے لواحقین نے ملکی و غیر ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیارے کو بازیاب کیا جائے.

اس کے علاوہ محمد اسلم ولد محمد اسحاق کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اسلم ولد اسحاق کو حب چوکی سے لاپتہ کر لیا گیا تھا.

واضع رہے اسفند یار ولد حاجی عبدالکریم کو 6 جنوری 2019 کو نوشکی سے جبری طور پر اغوا کرلیا گیا تھا.

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی تسلسل شدت سے جاری ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زائد بلوچ ریاستی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز