چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںون ٹو تھری فور ایران نو مور،ایف بی ایم کالندن میں ایرانی...

ون ٹو تھری فور ایران نو مور،ایف بی ایم کالندن میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

لندن (ہمگام نیوز) گزشتہ روز فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ .
تفصیلات کے مطابق بروز منگل 17 ستمبر کو فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور سیاسی کارکنوں کی پھانسیوں اور قبضہ کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کا امریکہ ،جرمنی کے بعد برطانیہ کے دارالخلافہ لندن میں بھی ایف بی ایم کے مرکزی و زونل عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ،ساتھ بلوچ راجی زرمبش کے سربراہ عبداللہ بلوچ نے شرکت کرکے ایرانی سفارتخانے کے سامنے بلوچستان پر قبضے اور بلوچ قوم پر ڈھائے گئے ناروا غیرانسانی مظالم کے خلاف مظاہرہ کرکے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے آزاد بلوچستان کے حق اور ایرانی مظالم و قبضے کے خلاف بھر پور نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ون ٹو تھری فور ایران نو مور بلوچ آزادی پسند نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز و پوسٹر اٹھائے ہوئے بلوچ قوم پر ڈھائے گئے ایرانی مظالم و قبضے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے عالمی طاقتوں سے بلوچ قوم کی اخلاقی،سیاسی و سفارتی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آخر میں پر امن طور پر یہ احتجاجی پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز