یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںایرانی اور امریکی عوام کو تعلقات کی بحالی کیلئے تاریخی موقع ملا...

ایرانی اور امریکی عوام کو تعلقات کی بحالی کیلئے تاریخی موقع ملا ہے :اوباما

واشنگٹن(ہمگام نیوز)امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ ایرانی اور امریکی عوام کو باہمی تعلقات کی بحالی کیلئے ایک تاریخی موقع ملا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کو بہتر مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہئے ۔ نئے ایرانی سال کے آغاز پر منائے جانیوالے تہوار نو روز کے موقع پر ایرانی عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر اوباما نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد یہ موقع آیا ہے کہ دونوں ملک ایک مختلف مستقبل کے حصول کیلئے کوشش کریں۔صدر اوباما نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں کسی حد تک خلا موجود ہے تاہم امید ہے کہ اسے پر کر لیا جائیگا۔دونوں ملکوں کو مسئلے کے حل کیلئے ملنے والے تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہئے ۔ معاہدے کی صورت میں ایران خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے اور اگر معاہدہ طے نہ پایا تو اسکے نتیجے میں ایران تنہا ہو جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز