کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لیا.
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات گیارہ بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے جائین میں پاکستانی فوج کی چوکی پر گرینیڈ لانچر و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا.
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ چوکی ایک اسکول پر قبضہ کرکے پاکستانی فوج نے قائم کی ہے.
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.