اسلام آباد (ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی( یو این جی اے) کے سیشن میں شرکت کرنے کیلئے آج بروز ہفتہ سعودی عرب سے نیویارک کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ان کا خاص اسسٹنٹ سید ذوالفقار بخاری ساتھ شامل تھے ۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی میں عمران خان خطاب کریں گے وہ مجموعی طور پر جموں و کشمیر کے مسئلے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کریں گے.
دوسری جانب پاکستان کے زیرِ قبضہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی آرمی بلوچ قوم کی نسل کشی میں سرگرم عمل ہے جہاں پاکستانی میڈیا سمیت انسانی حقوق کے ادارے بھی پاکستانی فوج کے مظالم پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں.
انہی پاکستانی مظالم کو آشکار کرنے کیلئے فری بلوچستان موؤمنٹ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی سیشن کے دوران فری بلوچستان موومنٹ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر امریکہ کے سامنے پاکستانی مظالم کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور سارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور نیویارک میں مقیم بلوچوں سے اپیل کی تھی وہ اس احتجاجی مظاہرے میں انکا ساتھ دیں ۔