کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا دولت ولد واحد بخش کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بیٹے کو بازیاب کیا جائے.
لواحقین کا کہنا ہے کہ دولت بلوچ کو 2 نومبر 2018 کو کوئٹہ سے اپنے آبائی علاقے جھکی گورکوپ جاتے ہوئے کولواہ فوجی چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
لواحقین نے مزید کہا ہے کہ ان کا بیٹا ایک طالب علم ہے جو کوئٹہ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا جسے پاکستانی فورسز نے بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کیا ہوا ہے.
لواحقین نے آخر میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا ایک طالب علم ہے جو کوئٹہ میں پڑھ رہا تھا اگر ہمارے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کر کے سزا دیا جائے اور اگر وہ بے گناہ ہے تو اسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے.