کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے آرگنائزنگ باڈی کا پہلا اجلاس ڈاکٹر دلدار بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے ۔ اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں داخلوں میں تاخیر پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوہے کہا کہ تین دفعہ ایڈمیشن کا اعلان کیا جا چکا لیکن تاحال ٹیسٹ کا انقاد نہیں ہوا ہے جس سے ڈاکٹروں کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے شیخ زاہد ہسپتال منتقلی کے فیصلے کو درست اور خوش آئندہ قرار دیتے اس کی نوٹیفکیشن کو گزرے ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن تاحال اس کی شفٹنگ نہیں ہوئی ہے ۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو شیخ زاہد ہسپتال میں فورا منتقل کیا جائے-
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے نئے ممبر شپ اور اگلے الیکشن پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اور اس حوالے سے سیئنرز سےرجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈاکٹر دلدار بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکام سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔