سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںآواران : چیدگی میں حراست میں لیا گیا ظفیر بلوچ ...

آواران : چیدگی میں حراست میں لیا گیا ظفیر بلوچ فوجی اذیت گاہ میں شہید

آواران ( ہمگام نیوز )  اطلاعات کے مطابق ظفیر بلوچ کو دودن قبل فوج نے چیدگی آواران میں ایک چھاپے کے دوران حراست میں لے کر مرکزی کیمپ منتقل کردیاتھا اوررات گئے فوج نے ان کی تشددزدہ لاش مقامی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 27ستمبر 2019کو آواران کے علاقے چیدگی سے ظفیر بلوچ کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد کیمپ منتقل کردیئے گئے تھے، جہاں انہیں تشدد سے شہید کرکے لاش آواران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

دریں ثناء گزشتہ روزتربت سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد کیمپ منتقل کئے جانے والے شبیر بلوچ سکنہ اسپیت گر زامران آج زخمی حالت میں رہا کردیئے گئے ہیں،بتایا جاتاہے کہ شبیر بلوچ پر حراست کے دوران شدید تشددکیا گیاہے جن کی حالت تشویشناک ہے اورانہیں طبی امداد کے لئے کیچ کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز