چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںحقوقِ نسواں کے متحرک کارکن گلالئی اسماعیل کے والد پاکستانی فورسز کے...

حقوقِ نسواں کے متحرک کارکن گلالئی اسماعیل کے والد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا

پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج دوپہر تین بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے حقوقِ نسواں کے متحرک کارکن گلالئی اسماعیل کے والد محترم محمد اسماعیل کو اغوا کر لیا.

امریکہ میں مقیم خواتین کیلئے توانا آواز گلالئی اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج قریباً تین بجے پشاور ہائی کورٹ کے سامنے میرے والد کو فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

گلالئی اسماعیل نے مزید کہا کہ ان کی فیملی کو گزشتہ کچھ مہینوں سے شدید دباؤ کا شکار کیا گیا ہے پہلے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا کر میرے گھر پر چھاپے مارے گئے تنگ آکر میں نے امریکہ کا رخ کیا اب میرے والد کو بغیر کسی جرم کے تنگ کیا جا رہا ہے.

گلالئی اسماعیل نے مزید کہا کہ ان کے والد ایک پروفیسر ہیں جنہیں پشتون حقوق پر بات کرنے پر اور مجھے دباؤ دینے کیلئے اغوا کیا گیا ہے اور اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پاکستانی خفیہ اداروں اور حکومت پر ہو گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز