چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگلالئی اسماعیل کے خاندان کی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ہرا سگی پر...

گلالئی اسماعیل کے خاندان کی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ہرا سگی پر تشویش ہے: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کی پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اور غیر قانونی اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ ہمیں گلالئی اسماعیل کے خاندان کو ہراساں کئے جانے اور ان کے والد کے جبری اغوا پر شدید تشویش ہے”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “ہم پاکستان کی جانب سے آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کے حقوق مہیا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں”

یاد رہے کہ گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کو کل دوپہر ساڑھے تین بجے اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جب وہ پشاور ہائی کورٹ میں اپنی پیشی پر آئے تھے۔

واضح رہے کہ گلالئی اسماعیل اور ان کے خاندان کو پشتون تحفظ موومنٹ میں سرگرم کردار ادا کرنے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گلالئی اسماعیل نے حال ہی میں امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائیر کردی ہے۔ گلالئی اسماعیل پشتون تحفظ موومنٹ کے علاوہ عورتوں کے حقوق کی جدوجہد کرتی ہیں اور پاکستان آرمی اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز