وادی نیلم (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان پر افغان فوج کے حملے کے بعد انڈیا کے فوج کا رات کی تاریکی میں وادی نیلم پر حملہ، شدید گولہ باری کے باعث ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق ایک جانب افغان فوج نے پاکستانی فوج پر حملہ کیا، تو دوسری جانب بھارتی فوج نے بھی پاکستان پر حملہ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز پاک افغان متنازعہ سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےچترال کے گاؤں اروندوی کی فوجی آبادی کونشانہ بنایا۔ افغان سیکیورٹی فورسزنےناری ضلع سےمارٹرز،بھاری مشین گنوں سےفائرنگ کی۔
افغان فورسزکی فائرنگ سے 6فوجی اورخاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد پاکستانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم افغانستان سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔