آواران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران سے پاکستانی فوج نے ایک بلوچ فرزند کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے آواران سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ کے ازیت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 30اکتوبر 2019کو پاکستانی فوج نے چیک پوسٹ سے امتیاز ولد عبدالکریم سکنہ ماشی آواران کو زبر دستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کردیا ہے۔
واضع رہے بلوچستان میں لوگوں کو پاکستانی فوج کی طرف سے زبردستی حراست میں لے کر جبری طور اغوا کرنا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے انہی اغواء نما گرفتاریوں کے خلاف جبری طور اغواشدہ بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے ایک دہائی سے ہر سطح پر سراپااحتجاج ہے اس کے باوجود پاکستانی فوج کا غیر مسلح عام شہریوں کو بلوچ ہونے کے جرم کی پاداش میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا یے۔