دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںکوئٹہ :دو مہینے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش قلعہ عبداللہ...

کوئٹہ :دو مہینے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش قلعہ عبداللہ سے برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے دو مہینے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ضلع قلعہ عبداللہ سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے غوث اللہ ولد کریم آغا 14 اگست کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جس کے بعد ان کے لواحقین نے اس کو تلاش کی لیکن کوئی معلومات نہیں مل سکی۔

جبکہ غوث اللہ کی گولیوں سے چھلنی لاش ضلع قلعہ عبداللہ سے ملی ہے، اطلاعات ملنے مقامی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے انچارج محمد نسیم اچکزئی نے نفری کے ہمراہ لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ جبکہ یہ بھی اطلاعات  موصول ہورہی یے کہ مقتول کے لواحقین گورنر ہائوس بلوچستان کے سامنے نعش کے ہمراہ دھرنا دیئے ہوئے ہے۔یاد رہے 14 اگست 2019 کو اغوا ہونے والے نوجوان غوث الله ولد حاجی کریم آغا کو اغوا کاروں نے آج ہی کے دن بڑی بے دردی سے قتل کر کے لاش کو گورنر ہاوس وزیر اعلی ہاوس کےسامنے احتجاجا رکھ دیا گیا ہے .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز