دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریں ہرنائی میں ایف سی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ کول...

ہرنائی میں ایف سی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ کول مائن ٹھیکداران

ہرنائی (ہمگام نیوز) ضلع ہرنائی کے کول مائینز کے ٹھیکیداران حاجی داد شاہ، لعل محمد ، عبداللہ خان، سلیم خان، عظیم شاہ ، عبدالواہاب خان ، مومن شاہ، حاجی شیرجان، زین الدین ، دوران خان، شاہ محمدترین، ران گل شاہ، حاجی صورت خان ترین، درانی خان و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی کے ساتھ معاہدے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی کے دوسو سے زائد کول مائینز کے ٹھیکیداران ہے جنہوں نے ایف سی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے بلکہ مذکورہ معاہدہ ضلع سے باہر چار افراد قبضہ گر ٹولے نے کیا ہے جنہوں نے خوست میں مقامی عوام کی ملکیت پر اس معاہدہ کے زریعے قبضہ جمایا ہے اور ضلع کے دیگر علاقوں کے کول مائنزپر قبضہ کی سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے کول مائینز ٹھیکیدار ان ایک ہزار سے 15سوروپے تک ریالٹی ، سیلز ٹیکس ، اور انکم ٹیکس کی مد میں حکومت اور پی ایم ڈی سی کو اداکرتے ہے جبکہ ایف سی کی جانب سے فی ٹن پر 220 روپے کی جبری وصولی سے ہمیں بھاری نقصانات کا سامنا ہے اور کول مائینز کی صنعت خسارہ کا شکار ہورہی ہے کیونکہ ایف سی ماہانہ کروڑوں روپے کول مائینز کے ٹھیکیداران سے جبری وصول کرتے اور ےہی ہمارا منافع ہے جوکہ ایف سی لے جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی کے عوام کول مائینز ٹھیکیدران کول مائینز مالکان مشترکہ اور متفقہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے صوبائیوزیراعلیٰ ، صوبائی کابینہ ، صوبائی حکومت سے اس غیر قانونی غیر آئینی معاہدے اور کول مائینز مالکان / ٹھیکیدران سے کوئلے پر رقم کی جبری وصولی اور خوست میں قبضہ گرعناصر کے قبضے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرکے ایف سی کو کول مائینز سے ہٹانے کا آرڈر جاری کیا لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومتی فورسز ایف سی اب بھی ضلع سے باہر قبضہ گر عناصر کی قبضہ گیری اور ذاتی مفادات کےلئے استعمال ہورہی ہے اور ان عناصر نے یہ سازش شروع کیا ہے کہ حکومتی فورس ایف سی اور ضلع ہرنائی کے عوام کے مابین تصادم پیداکرکے اپنءمذموم مقاصد حاصل کرسکے انہوں نے صوبائی وزیراعلیٰ ، صوبائی کابینہ ، صوبائی حکومت اور حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کول مائینز سے ایف سی کو ہٹانے کا قانونی و آئینی فیصلہ کیا اور کور کمانڈر ہیڈ کواٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ سے اپیل کرتے ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے فیصلے اور ضلع ہرنائی کے عوام اور کول مائینز مالکان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ایف سی کو کول مائینز سءہٹاکر کول مائینز کی صنعت کو تباہی اور قبضہ عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائے اور ایف سی اور عوام اور کول مائینز کے درمیان تصادم پیداکرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز