شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکلاشنکوف کے روسی موجد میخائیل کی 100ویں سالگرہ

کلاشنکوف کے روسی موجد میخائیل کی 100ویں سالگرہ

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مشہور ہتھیار AK-47 المعروف کلاشنکوف کے روسی موجد میخائیل کلاشنکوف کی آج 100ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

میخائیل کلاشنکوف 10 نومبر 1919میں مغربی سائبیریا میں پیدا ہوئے تھے۔ جنگ عظیم دوئم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوجیوں کے ہاتھوں شکست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کےبعد کلاشنکوف نے 1947 میں اپنی قوم کیلئے یہ رائفل ڈیزائن کی، جسے ”کلاشنکوف“ کے نام سے جانا گیا۔

کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کیے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا گیا اور وہ ماسکو کی ماضی کی عظیم فوجی طاقت کی علامت بنے، تاہم ان کے ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں ظالم و قابض ریاستوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی موت کا بھی سبب بنا، کلاشنکوف سے بے گناہوں کی ہلاکت پر میخائل کو اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔میخائیل کلاشنکوف کو روس میں اس ایجاد پر تعریف کا مستحق قرار دیا گیا اور میخائیل کلاشنکوف کو رائفل بنانے پر ’ہیرو آف رشیا ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا یے ، تاہم مشہورِ زمانہAK-47 رائفل کے بانی میخائیل کلاشنکوف اپنی موت سے قبل اپنے ایجاد کردہ ہتھیار سے پھیلی جانے والی تباہی اور اموات کے حوالے سے فکر مند تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز