خاران(ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق گزشتہ روز خاران میں ضمیر نامی لڑکے نے اپنے ماما پُھلُک کے ساتھ مل کراپنے 70 سالہ باپ کو پتھروں سے مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاران کے علاقے پُرانا قبرستان میں جنگل روڈ کے رہائشی ضمیر نے اپنے ماما پُھلُک کے ساتھ مل کر اپنے 70 سالہ باپ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر پتھروں سے مار کر قتل کردیا۔
تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق قتل گھریلو تنازع کی وجہ سے ہوا ہے۔
مقتول 70 سالہ بزرگ نصراللہ ولد نیک محمد محکمہ پولیس کے سابق ملازم تھے۔ جبکہ پولیس نے رات بارہ بجے کے قریب قاتلوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
مقامی معتبر ذرائع کے مطابق ماما پھلک ریاستی خفیہ ادارہ ایم آئایجنسی ایم آئی کا کارندہ تھا اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے بھی منسلک تھا۔


