سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبڑھاپے کے واحد سہارا، غلام فاروق کو بازیاب کیا جائے: والدہ کی...

بڑھاپے کے واحد سہارا، غلام فاروق کو بازیاب کیا جائے: والدہ کی اپیل

حیدرآباد(ہمگام نیوز ) چار سال سے لاپتہ غلام فاروق کی بوڑھی ماں نے اپیل کی ہے کہ ان کا بیٹاان کا واحد سہارا ہے بازیاب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سندھ سے 2015 سے لاپتہ ہونے والے غلام فاروق کی والدہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بوڑھی بے سہارا عورت ہوں ایک سال سے ہر روز احتجاجی کیمپ آتی ہوں تاکہ کوئی فریاد سنے اور میری داد رسی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلام فاروق میرا واحد سہارا ہے اس کے سوا میرا کوئی سہارا نہیں میرے شوہر بیمار ہیں۔
بے بس والدہ نے آخر میں ملکی اداروں سمیت بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہو ئےکہا میرے بیٹے کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز