سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسپریم کورٹ کا آرمی چیف کو بلانا حالات کی سنگینی ظاہرکررہا ہے...

سپریم کورٹ کا آرمی چیف کو بلانا حالات کی سنگینی ظاہرکررہا ہے ،پاکستان ان ممکنہ حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا:سینئر صحافی

اسلام آباد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹوو لینے سے گریز کرتے رہے یہ چیف جسٹس کا پہلا سو موٹو ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ سنگین صورتحال حکومت کی کوتاہی نظر آتی ہے۔عدلیہ اور فوج دو بڑے اداے، چیف جسٹس کا آرمی چیف کو بلانا حالات کی سنگینی ظاہرکررہا ہے ،پاکستان ان ممکنہ حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس کل کیا موقف اختیار کرتے ہیں۔پاکستان سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر مشکلات کا شکار ہے۔ جیو گرافک لحاظ سے بھی پاکستان خطرات میں گھیرا ہوا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ شاید حکومت نے ایسے حالات پیدا کرنے میں کچھ جلدی کردی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس واپس لینے کے لیے ہاتھ سے لکھی درخواست کے ساتھ کوئی بیان حلفی نہیں۔معلوم نہیں مقدمہ آزادانہ طور پر واپس لیا جا رہا ہے یا نہیں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 29نومبر کو آرمی چیف ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن صدرِ مملکت کی منظور کے بعد جاری ہو چکا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ صدر کی منظوری اور نوٹیفیکیشن دکھائیں۔اٹارنی جنرل نے دستاویزات اور وزیراعظم کی صدر کو سفارش عدالت میں پیش کی۔چیف جسٹس نے کہا وزیراعظم کو آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیار نہیں۔آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیار صدر کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز