یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںوزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ تنظیموں پرعائد پابندی ختم کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ تنظیموں پرعائد پابندی ختم کردی

لاہور (ہمگام نیوز) گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں سٹوڈینٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں کے بعد سندھ حکومت نے یونیزسے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے باقاعدہ منظوری دے دی،سمری جلد سندھ کابینہ میں پیش کی جائیگی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سمری سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مراد علی شاہ نے مختلف طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں طلبہ یونینز جلد بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے جنرل ضیاء الحق کے دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم بے نظیر نے اپنے دور حکومت میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا اعلان بھی کیا مگرحکومت کے فیصلہ کو عدالت میں فیصلہ چیلنج کردیا گیا تھا۔

یاد رہے طلبہ تنظیموں نے پاکستان بھر کے پچاس شہروں میں مارچ کا اہتمام کیا تھاجہاں طلبہ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گئی اور یونین کو بحال کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ،بڑھتی ہوئی فیسوں کیخلاف بھی آواز بلند کی۔
جس پر زیادہ تر سیاسی رہنما طلبہ تنظمیوں کی بحالی کی مخالفت کرچکے ہیں ،اب عملی طور پر سندھ حکومت کا اقدام سامنے آیا ہے جس میں سندھ حکومت نے طلباء تنظیمیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فیصلہ کو کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز