Homeخبریںمچھ زمیندار ہوٹل کے قریب مسافروں سے بھری ویگن اور ٹرک میں...

مچھ زمیندار ہوٹل کے قریب مسافروں سے بھری ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم 3 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی ہوگئے

کوئٹہ( ہمگام نیوز )مچھ میں زمیندار ہوٹل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، تاہم حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔

میڈیا کے ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز