سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںلاپتہ نور داد کو بازیاب کیا جائے : اہلخانہ کی اپیل

لاپتہ نور داد کو بازیاب کیا جائے : اہلخانہ کی اپیل

اورماڑہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق اورماڈہ سے جبری طور پر لاپتہ کئے جانے والے نور داد ولد عرض محمد کے لواحقین نے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ سے 29 نومبر 2019 کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے نور داد ولد عرض محمد کے اہلخانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور داد کو بازیاب کیا جائے۔
اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اس طرح سے کسی کو لاپتہ کرنا کہاں کا قانون ہے۔
آخر میں انہوں نے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نور داد ولد عرض محمد کی بازیابی میں کردار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز