سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںجیونی میں فورسز کی جارحیت، لیویز اہلکار سمیت ایک شخص جبری...

جیونی میں فورسز کی جارحیت، لیویز اہلکار سمیت ایک شخص جبری طورپر اغوا

گوادر (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیونی کے مختلف علاقوں کلدان، اوکار اور پانوان میں رات گئے قابض پاکستانی فورسز نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا، دوران آپریشن قابض پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے متعدد لوگوں کو بِلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا.

نماہندہ ہمگام کے مطابق چند روز پہلے قابض پاکستانی فورسز نے جیونی میں بھی ایک گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے دو افراد کو جبری طور پر اغوا کیا، جن میں سے ایک کی شناخت لیویز اہلکار احسان ولد اسلم کے نام سے بتائی جاتی ہے اور دوسرے کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے جو تاحال لاپتہ ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز