چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںایرانی ملٹری فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

ایرانی ملٹری فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

جاسک ( ھمگـام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 9 دسمبر 2019 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جاسک میں رات نو بجے کے قریب ایرانی ملٹری فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا۔

جاسک کے علاقے ” سہراہ ” میں ایک بلوچ شہری نبی بخش لشکرزادہ ولد موسی بلوچ اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ اچانک اس کو ملٹری فورسز نے روک کر اس پر گولیاں چلانا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں کئی گولیان لگنے سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جس کے بعد ملٹری فورسز جائے وقوعہ سے چلے گئے عینی شاھدین کے مطابق نبی بخش کی گاڑی میں سوائے ایرانی پیٹرول کے اور کچھ نہیں تھا جسے غیر قانونی کہا جاسکے۔ ـ

یاد رہے کہ قابض ایرانی فورسز کی اس طرح کی جارحیت کے خلاف کسی سرکاری یا سول سوسائٹی کے ذمہ داران نے کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی۔ بلوچوں کے قتل عام کے خلاف مولانا فضل الرحمان اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے ایرانی مظالم کو جب تنقید کانشانہ بنایا تو ان شخصیات کو ایرانی سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرکے بغیر قانونی کاروائی کے جیلوں میں قید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز