کوئٹہ (ہمگام نیوز) رئیس گوٹھ کراچی سے ایک ہی خاندان کے پانچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کے لاپتہ ہو جانیوالے پانچ افراد کو بازیاب کیا جائے۔
لواحقین کے مطابق 18 اکتوبر 2019 کو رائیس گوٹھ کراچی سے گشکور آواران کے رہائشی حمید ولد دلمراد،حنیف ولد دلمراد،نجیب ولد جبار،پرویز ولد جمعہ اور بھار ولد ایوب کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پیاروں نے کوئی گناہ کیا ہے تو ان کو عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اس طرح سے ان کو لاپتہ کرنا ملکی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے پیاروں کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔


