شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںاو آئی سی کی رکن ریاستیں اپنی مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم...

او آئی سی کی رکن ریاستیں اپنی مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ جو آنگ سان سوکی جو کرچکی ہے وہی مسلمان ممالک کررہے ہیں، ان میں کوئی فرق نہیں ہے، جیسے مجھے یاد ہے آنگ سان سوکی میانمر میں انسانی حقوق کی چمپئین ہوتی تھی لیکن اب وہ نسل کشی کی چمپئین ہے۔

پیٹرو ڈالرز حرکت میں ہیں، گھمبیا روہنگیوں کے خلاف طاقت اور تشدد استعمال کرنے پر میانمر کے خلاف ایک مقدمہ لے کر آیا ہے، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن( او آئی سی ) نے ایک چھوٹے اور غریب مغربی افریکی ریاست گھمبیا سے اس کیس کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) لے جانے کی درخواست کی ہے۔ تمام انسانوں کی زندگیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئیے اور او آئی سی کو تمام انسانوں کی زندگیوں کو اہمیت دینی چاہئیے۔

یہاں ایسا لگتا ہے کہ جس طرح سے یہاں پر اسکی تصویر کشی ہورہی ہے دراصل اس کی نوعیت بلکل الگ اور مختلف ہے، یہ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ مسلمانوں کی زندگیوں کو اہمیت دیتے ہیں لیکن ان کے لئے روہنگیوں، کردوں فلسطینیوں اور کشمیریوں کی زندگیاں بلوچوں سے زیادہ اہم ہیں۔

گھمبیا کے ذریعے روہنگیوں کے حق میں میانمر کے خلاف او آئی سی کی جانب سے کیس کے اندراج کی اصل وجہ دراصل یہ ہے کہ یہ ڈالر خور او آئی سی کی رکن ریاستیں اتنی ہمت نہیں رکھتیں کہ وہ خود اس طرح کے مقدمے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس لے جاسکیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ وہ خود اپنے مذہبی اقلیتوں کے خلاف اس طرح کے گھناؤنے جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز