یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںگزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران مغربی بلوچستان میں ٹریفک حادثات سے 742...

گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران مغربی بلوچستان میں ٹریفک حادثات سے 742 افراد جانبحق

زاھدان ( ہمگـام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے فارنسک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل رضا عبدی نے ایک خبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس سال کے آٹھ مہینوں میں ٹریفک حادثات میں 274 افراد کی موت ہوگئی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں ٹریفک حادثات میں 10 فیصد اضافہ ہے۔
ان کے مطابق ، گذشتہ سال بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 676 افراد جانبحق ہوئے تھے ، جو رواں سال بڑھ کر 742 ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا رپورٹ کے مطابق سال کے آٹھ مہینوں میں ٹریفک حادثات میں جانبحق افراد میں سے 121 خواتین اور 628 مرد شامل تھے۔
مضافاتی سڑکوں پر 486 ، دیہی سڑکوں پر 156 اور شہری سڑکوں پر 37 اموات ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر کی وجہ ٹریفک حادثات بتائے جاتے ہیں۔

نیز اس عرصے کے دوران ٹریفک حادثات میں 5،307 زخمی ہونے والے افراد کو بلوچستان فارنسک میڈیکل ڈائریکٹوریٹ اور اس سے منسلک مراکز بھیجا گیا ، جن میں 1273 خواتین اور 4034 مرد تھے۔
یہ اہم نقطہ ضروری ہے کہ سب سے زیادہ حادثات میں اموات تیز رفتاری اور ایرانی پولیس اور پاسداران انقلاب کی لوگوں کی کاروباری گاڑیوں کا پیچھا کرنے کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز