سبی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق سوئی سے پاکستان کے سب بڑے اور اہم ترین معاشی شہر کراچی کو جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کراچی کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد پائپ لائن پر نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو بولان کے مقام پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر جس کو پاکستان کا معاشی مرکز ہونے کا بھی درجہ حاصل ہے کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔