جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںانڈیا پاکستان پرحملہ کرنے کا حق معفوظ رکھتی یے:نئے آرمی چیف

انڈیا پاکستان پرحملہ کرنے کا حق معفوظ رکھتی یے:نئے آرمی چیف

نئی دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق نئے بھارتی آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کا کا کھل کر اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل ایم ایم نارادانے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پاکستان کیخلاف کھل کر اظہار کیا ہے۔
بھارت کے نئے آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کو پھر سے دہرایا ہے اور دھمکی دی ہے کہ بھارتی فوج پاکستان پر حملہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے اور ہم کسی بھی وقت ایسا ایکشن لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم نارادانے نے بھارت کے 28 ویں چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ ان کے پیش رو جنرل بین راوت جو تین سالہ مدت ملازمت مکمل کرچکے تھے۔

انہیں ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے اکتیس دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے آرمی چیف منوج مکنڈ ناراوانے نے اپنی 37سالہ سروس کے دوران متعدد عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اس کے علاوہ انہیں  کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بطور کمانڈر تعینات کیا جاچکا ہے جنرل ناروانے نے جون 1980 میں سکھ لائٹ انفنٹری ریجمنٹ کی ساتویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل ناراوانے نے بیرون ملک بھارتی امن فوج کی قیادت کرنے ک اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بطور کمانڈر تعینات کیا جاچکا ہے جنرل ناروانے نے جون 1980 میں سکھ لائٹ انفنٹری ریجمنٹ کی ساتویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل ناراوانے نے بیرون ملک بھارتی امن فوج کی قیادت کرنے کے علاوہ میانمار میں بھارتی ے علاوہ میانمار میں بھارتی سفارتخانے میں بطور دفاعی اتاشی کے طور پر بھی تین سال خدمات سرانجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز