سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںامریکہ نے عراق میں ایرانی خونی درندہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا

امریکہ نے عراق میں ایرانی خونی درندہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا

بغداد ( ہمگـام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے پر بم دھماکے میں ایرانی بدمعاش دہشتگرد فوج “القدس” کا طاقتور ترین رہنما ہلاک ، ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کا سربراہ بھی ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق عراقی ٹی وی نے بریکنگ نیوز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قدس فورس کا طاقتور ترین سربراہ جنرل قاسم سلیمانی بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملے میں مارا گیاــ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ سلیمانی کے خلاف کارروائی میں ڈرون طیارے سے متعدد میزائل فائر کئے گئے۔‎ جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افرادہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب جنرل سلیمانی پرحملے کی تصدیق ہوتے ہی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا جب کہ پینٹا گون نے بھی امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ہلاک ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔

اس فوری خبر کی تصدیق دیگر تین عراقی عہدیداروں نے بھی کیا ہے عہدیداروں نے امریکی ڈرون حملے میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے نائب کمانڈر ابو مہدی المھندس کو بھی ہلاک کیا گیا، جو پاپولر موبلائزیشن فورسز کے نام سے مشہور ہیں۔
اس حملے میں ایک عراقی فوجی عہدیداد حشد الشعبی بھی مارا گیا۔

سلیمانی کو برسوں سے مشرق وسطی میں ایران کی بہت سے بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کے معمارمرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا ، جس میں شام میں قدم جمانے کی کوششیں اور اسرائیل پر راکٹ حملے سمیت مشرق وسطہ میں بد امنی پھیلانے اور امریکی قومی مفادات کے خلاف کام کرنے کے سنگین الزامات بھی شامل ہیں،
عراقی حکام کے مطابق، اس کے قتل کا اعلان بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم سے کم دو کاروں پر میزائلوں کے حملے کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا تھا۔

واضع رہے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی جانب سے ہلاک کیئے گئے ایرانی خونی درندہ جنرل قاسم سلیمانی کے ڈرون کے زریعئے ہلاکت کی خبر شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے میڈیا ایکٹوسٹ جن میں کرد،عرب اھوازی،آزری اور بلوچ نوجوانوں نے خوشی منائی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز