لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انگریزوں نے بلوچستان پر قبضہ کیا انہوں نے ہماری زمین لے لی، جب پنجابی نے بلوچستان پر قبضہ کیا تو انہوں نے ہماری زمین کی ساتھ ساتھ ہماری قومی شناخت پر بھی قبضہ کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب چینی آ رہے ہیں جو ہماری زمین بھی لیں گے، ہماری شناخت بھی لیں گے، ہمارے رہن سہن کے طریقے بھی لیں گے اور ان تمام کے ساتھ وہ ہمارا مذہب بھی ہم سے چھین لیں گے۔
چین کے حوالے سے حیربیار مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ سب بلوچستان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ چینی جہاں بھی جائیں گے وہاں پر اسی طرح سے اثر انداز ہوکر وہاں کے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کردیں گے۔
انہوں نے سی پیک، بلوچستان پاکستان نہیں ہے اور بلوچستان ایران نہیں ہے کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے۔