سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںجرمنی کی ایرانی میزائل حملوں کی مذمت

جرمنی کی ایرانی میزائل حملوں کی مذمت

برلن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیرِ دفاع نے عراق میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں پر ایران کی جانب سے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کرے۔

یاد رہے کہ امریکی حملے میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا جس کو کل رات عراق میں دو امریکی فوجی بیس پر میزائل حملہ کرکے عملی جامعہ پہنایا گیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 80 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے امریکی نے کسی بھی ممکنہ حملے کے لئے پیشگی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے کوئی بھی جارحیت کی تو جواب میں امریکہ ایران کو خطرناک نقصانات پہنچانے کےلئے شدید حملہ کرے گا۔ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے 52 انتہائی اہم مقامات امریکہ کے حدف میں ہیں جن کو کسی بھی ایرانی حملے کے جواب میں نشانا بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز