سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریں2 نومبر 2019 سے لاپتہ دوستین کے اہل خانہ نے انکی باحفاظت...

2 نومبر 2019 سے لاپتہ دوستین کے اہل خانہ نے انکی باحفاظت بازیابی کی اپیل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران سے پاکستانی فورسز اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ‏2 نومبر 2019 کو مالار ڈل آواران سے دوستین ولد ریاض کو زبردستی جبری اغوا کرکے فوجی ٹارچر سیلوں میں منتقل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغوی کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں اعلی عدلیہ اور دوسرے متعلقہ اداروں سے انصاف کی خاطر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لخت جگر کو ریاست کے اپنے ہی قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے، اگر ان پر کوئی جرم ثابت نہیں تو محض الزامات اور شکوک کی بنیاد پر اسے ان کی فیملی سے مسلسل غائب کرنا بڑی ظلم و زیادتی و انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مترادف ہے۔ لہٰذا ہم مقتدر حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ انھیں باحفاظت بازیاب کرکے ان کے پورے خاندان کو اجتماعی اذیت سے مزید نہ گزارا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز