چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبرطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا،...

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، ایران میں تعینات برطانوی سفیر کی گرفتاری پر احتجاج

لندن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے لندن میں متعیّن ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا ہے اور ان سے اس اختتام ہفتہ پر تہران میں برطانوی سفیر کی گرفتاری پر احتجاج کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سرکاری ترجمان نے سوموار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سفیر کی گرفتاری پر ایران کو اپنے ’’سخت اعتراضات‘‘ سے آگاہ کرے گی۔ترجمان نے سفیر کی گرفتاری کو سفارتی پروٹوکول کی ناقابلِ قبول خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
تہران میں متعیّن برطانوی سفیر راب مکائیر کو گذشتہ ہفتے کے روز جامعہ امیر کبیر کے باہر طلبہ کے احتجاجی مظاہرے میں مبیّنہ شرکت کے الزام میں ایرانی حکام نے گرفتار کر لیا تھا اور ان پر ملک کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عاید کیا تھا۔

راب میکائیر نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تردید کی تھی۔انھوں نے لکھا:’’ میں یہ تصدیق کرسکتا ہوں کہ میں نے کسی مظاہرے میں شرکت نہیں کی۔ میں وہاں یوکرینی طیارے کے حادثے میں مارے گئے افراد کے لیے مشتہرکردہ تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز