کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ سندھ کے علاقے خانپور سے 28 دسمبر 2019 کو جاوید بادینی سکنہ نوشکی ، 24 دسمبر 2017 کو مستونگ سے چاکر خان بنگلزئی ولد عبدلستار ، 18 اپریل 2019 کو کراچی سے بھار بلوچ ولد ایوب ، خضدار سے دو سال قبل اغواء ہونے والا نوجوان سجاد احمد ولد منظور احمد اور چار سال پہلے جبری طور اغوا خدابخش کلوئی ولد کریم بخش سکنہ اللہ آباد مچھ قابض پاکستانی فورسز و انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور مغوی بازیاب ہوکر گھر اپنے پہنچ گئے ۔
واضع رہے مقبوضہ بلوچستان سے جبری طور اغوا ہونے بلوچ اسیران کے لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیئے مسلسل احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔


