دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسلامتی کونسل حوثی باغیوں کے لیے اسلحے پر پابندی لگائے، خلیجی کونسل

سلامتی کونسل حوثی باغیوں کے لیے اسلحے پر پابندی لگائے، خلیجی کونسل

خلیج (ہمگام نیوز) سعودی عرب اور اُس کے خلیجی اتحادی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے شیعہ حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر پابندی لگا دینے سے متعلق ایک قرارداد کی تجویز پیش کر دی ہے۔ ان ممالک کے سفارتکاروں نے جمعرات کی رات اقوام متحدہ میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں سے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ خلیجی تعاون کی کونسل GCC چاہتی ہے کہ اس قرارداد کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب نمبر سات کے تحت فوجی طور پر نافذ  کیا جائے۔ جی سی سی کے سفارتکاروں نے سکیورٹی کونسل کے صدر کو ایک خط پیش کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اُس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے مختلف ٹھکانوں پر حملے گزشتہ ہفتے یمنی صدر منصور ہادی کی طرف سے مدد طلب کیے جانے کے بعد کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز