شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںپانچ سال سے قابض پاکستانی فوج کے ٹارچر سیل میں بند ملک...

پانچ سال سے قابض پاکستانی فوج کے ٹارچر سیل میں بند ملک منان ماندائی کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کردی

نوشکی (ہمگام نیوز) 24 ستمبر 2015 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی کلی بٹو سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے ملک منان ماندائی ولد حاجی عبدالخالق کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مغوی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

اہلخانہ نے مزید کہا کہ کسی بھی انسان کو اس طرح اٹھا کر ٹارچر سیل میں کسی عدالتی و قانونی کاروائی کے بغیر بند کرنا عالمی انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے اور اگر ریاستی قانون کے مطابق دیکھا جائے تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے مگر یہ عمل پچھلے بیس سالوں سے مقبوضہ بلوچستان میں بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ ہورہا ہے، جس پر نوٹس لیا جانا چاہئیے۔

آخر میں اہلخانہ نے ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کےعلمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچ جبری مغوی اسیران کی باحفاظت بازیابی کےلیے بروقت اپنا کردار ادا کرکے جبری مغویان کے پورے خاندانوں کو اجتماعی اذیت سے نجات دلانے میں ہماری مددکریں۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری اغوا شدہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے، جن کے لواحقین کے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں احتجاج کے تمام دستیاب وسائل کے ذریعے ذمہ دار اداروں کو آگاہ کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے تاہم اس حوالے سے ادارے اپنی ذمہ داری نبھانے میں بُری طرح ناکام اور قابض فوج کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز