دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںپنجاب اور سندھ کی سرحد کے قریب صادق آباد میں گیس پائپ...

پنجاب اور سندھ کی سرحد کے قریب صادق آباد میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، سپلائی معطل

صادق آباد (ہمگام نیوز) پنجاب اور سندھ کی سرحدی علاقے صادق آباد میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڈا دیا گیا، پنجاب کے کئی علاقوں کو سپلائی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستان کو فراہم کی جانے والی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے اڈا دیا گیا۔ پنجاب اور سندھ کی سرحدی علاقے رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے قریب پیر اور اتوار کی درمیانی شب گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڈا دیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور کئی کئی فٹ اونچے شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ کی شدت سے ارد گرد کے کھیتوں میں بھی آگ لگ گئی۔

رحیم یارخان پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکے سے گیس پائپ لائن پھٹنے کے مقام پر پہلے زوردار آواز بھی سنی گئی جو مبینہ طور پر پائپ لائن پر نصب بارودی مواد پھٹنے کی تھی، جس کے بعد بھڑکنے والی آگ کے شعلے کئی میل دور سے بھی نظر آنے لگے۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیکر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس و دیگر امدادی اداروں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز