لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے ٹوئیٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ انگریز سیاست دان “بری ایکزٹ” (برطانیہ کی یورپی یونین سے اخراج) کو برطانیہ کی یوم آزادی قرار دے رہے ہیں۔ یورپی یونین کی رکنیت کوئی غلامی نہیں تھی بلکہ ایک جمہوری باہمی اتحاد تھا، غلامی تو وہ کیفیت ہے جس سے برطانیہ کی بدولت بلوچ قوم دو چار ہے۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ اگر برطانوی عوام کو آزادی کی اتنی چاہت ہے تو ان کو بلوچستان کی آزادی کی حمایت کرنی چاہئے۔
بلوچ رہنما نے اپنے بیان میں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی وحدت کو برطانیہ نے تقسیم کیا جس کے بعد برطانیہ ہی کی مدد سے پاکستان و ایران نے بلوچستان پر قبضہ کرلیا۔
فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ برطانیہ 1876 کے قلات معاہدے کے ذریعے قانونی طور پر پابند ہے کہ وہ بلوچستان کی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے، مگر اس کے باوجود بھی وہ قابض کی طرف داری کرتا ہے جو ہماری (بلوچستان کی) آزادی کی نفی کرتا ہے۔
#Brexit is referred by #English politicians as the Independence Day of #Britain. #EU membership was not slavery but a democratically agreed union; slavery is what Baloch are facing. If Britain loves independence so much than they should support #Balochistan’s freedom. 1/2
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) January 31, 2020
#Balochistan was divided by #Britain and enslaved by #Pakistan and #Iran with #British help. Britain was legally obliged in defending Balochistan’s independence under the defence treaty of Khelat 1876, but the UK still sides with oppressors and opposes our independence. 2/2
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) January 31, 2020