اسلام آباد (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق چین سے آنے والی پرواز میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص، مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل، تمام افراد کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے آنے والی پرواز میں 5 مشتبہ افراد میں کرونا وائرس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے 5 مشتبہ افراد کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل ہے۔ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کرلیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لیے جائیں گے۔