چهارشنبه, جنوري 8, 2025
Homeخبریںکراچی پریس کلب کے سامنے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی...

کراچی پریس کلب کے سامنے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وی بی ایم پی


کراچی (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے سوشل میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ راشد حسین، محمد نسیم ،بختیار ، اسداللہ، محمدجمیل، محمداقبال، سیعداحمد سمیت دیگر جبری طور پر اغواء افراد کے لواحقین کے ساتھ انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی کثیر تعداد میں وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے مظاہرے میں شرکت کی۔

مغوی افراد کے لواحقین نے میڈیا سے کہا کہ اگر ہمارے پیاروں پر کوئی الزام ہے تو ان پر ریاستی آئین و قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے جہاں انہیں صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بےقصور ہیں تو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

جبری گمشدگیاں ملکی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں کیونکہ جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے شخص کا پورا خاندان ذہنی اذیت سمیت بہت سی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پورے خاندان کی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے اور یہ کسی انسان کو جبری طور پر اغواء کرکے منظر عام سے غائب کرنا اور بغیر کسی عدالت کاروائی کے پابند سلاسل کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز