چهارشنبه, جنوري 1, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں پریس کلب کے پاس بم دھماکہ، 13 افراد جاں بحق...

کوئٹہ میں پریس کلب کے پاس بم دھماکہ، 13 افراد جاں بحق 25 زخمی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں ایمرجینسی ڈکلیئر کردی گئی ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت مذہبی جماعت کی جانب سے کشمیر کی حمایت میں ریلی نکالی جارہی تھی اور گُمان غالب ہے کہ دھماکے کا نشانہ یہی ریلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز