جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںایران کے نائب وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا کا شکار، ٹیسٹ...

ایران کے نائب وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا کا شکار، ٹیسٹ مثبت

 

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر صحت بھی کورونا وائیرس کے غضب سے نہ بچ سکے، شکایت ہونے پر ٹیسٹ کروائے جو مثبت نکلے۔

ایران کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے تین نئے مریضوں کی تصدیق کردی ہے۔ وزارت صحت کے ایک مشیر کے مطابق، ایرانی نائب وزیر صحت ایراج ہریچی، جو کورونا وائرس سے ملک کی لڑائی کے بارے میں صحافیوں کو بریف کررہے ہیں، خود اس وائیرس کے شکار ہوگئے ہیں۔ “نائب وزیر صحت ایراج ہریچی جو ایران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اگلی صفوں میں تھے، خود اس کا شکار ہوگئے ہیں”۔

پیر کے روز ایراج ہریچی، جو ایران میں کورونا وائرس کے روک تھام کے کاموں کی سربراہی کر رہے ہیں کو حکومتی ترجمان علی ربیئی کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کھانسی اور پسینہ آ رہا تھا جو ٹی میں صاف دیکھا گیا۔

اس واقعہ میں انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ حکام وائرس میں مبتلا افراد کی صحیح تعداد چھپا رہے ہیں اور قم میں حقیقت میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ تہران نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں کورونا وائرس نے مزید تین افراد کی جان لی ہے اور مزید 34 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 15 اور انفیکشن کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔

ایران میں اس وباء کے بعد ایرانی حکام نے ملک بھر میں محافل موسیقی اور فٹ بال میچوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیاہے۔

ایرانی وزارت صحت نے کہا کہ زیادہ تر اموات اور انفیکشن کی شناخت قم میں ہوئی ہے یا ان لوگوں کی جنہوں نے قُم کا سفر کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز