شنبه, دسمبر 28, 2024
Homeخبریںبلوچ لبریشن ٹائیگرز نے قابض فوج پر بم حملے کی ذمہ داری...

بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے قابض فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج دوپہر بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سارت آپ کے مقام پر مقامی آبادی پر آپریشن کے غرض سے آنے والے پاکستانی آرمی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ قافلے میں شامل ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بی ایل ٹی کے ترجمان میران بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج پر تنظیم کے اس طرح کی حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز