سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا...

پہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

پہرہ/ ایرانشہر ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر کے علاقے معلم اسٹریٹ میں نا معلوم مسلح افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ رحمان مزارزئی جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تاہم ابھی تک زخمی ہونے والے شخص کے بارے میں معلومات میسر نہیں اور نا ہی مسلح افراد کے بارے میں کوئ سراغ مل سکا۔
ـ
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنہ 2010 کے بعد سے جب دہشت گرد تنظیم سپاہ پاسداران انقلاب ( آئ آر جی سی) نے مغربی مقبوضہ بلوچستان کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے بہانے بلوچستان میں مختلف قبائل میں اسلحہ تقسیم کئے جس کے بعد قبائلی تنازعات پیدا کر دئیے گئے، علاقے میں اسلحے کی تقسیم اور رنجشوں کو بڑھاوا دینے کے سبب بلوچ قبائل عدم تحفظ کا شکار ہوگئے اور بلوچ قوم آپس میں دست و گریباں ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز