کچھی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ ڈھادر بائی پاس کے قریب مسلح افراد نے ایک کمرشل ٹرک کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔
اطلاع ملنے پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دوسری جانب آزاد ذرائع نے واقعہ کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے اور ناہی کسی مسلح تنظیم نے واقع کی تصدیق یا تردید کی ہے ۔


