نئی دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت نے مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرنے پر ایرانیوں کے ویزے منسوخ کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مقیم مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور شدت پسند عنا صر کو غالب نہ آنے دیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں ایران تمام بھارتی شہریوں خصوصاً مسلمانوں کی سلامتی کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہے۔
بھارت ایران سے جاری ہونے والے اس بیان کے فوری بعد ایرانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جب کہ ایران کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔