چمن (ہمگام نیوز ) بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک دھماکہ، جانی نقصان ہونے کا خدشہ، دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ چمن شہر کی تاج روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن تاج روڈ میں لیویز لائن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور لیویز کے عہدیدار محفوظ رہے۔
بم دھماکے کا نشانہ لیویز کے رسالدار میجر نصیب اللہ تھے جو اپنی کار میں گارڈ کے ساتھ سفر کررہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ جبکہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔