جمعه, جون 6, 2025
Homeخبریںزاھدان میں قابض ایرانی سکیورٹی ادارے اور مسلح افراد کے درمیان مسلح...

زاھدان میں قابض ایرانی سکیورٹی ادارے اور مسلح افراد کے درمیان مسلح جھڑپیں

 

زاھدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 8 مارچ کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاھدان/ دُزاپ قصبہ نمبر 15 میں قابض ایرانی سکیورٹی ادارے اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں الیاس ناروہی نامی ایک بلوچ زخمی ہوا تاہم ایران کے سرکاری ذرائع نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ جھڑپ سکیورٹی ادارے اور جیش العدل کے درمیان ہوئی ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک قصبے میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے دو کلاشنکوف، دس رائفلیں اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔

ابھی تک اس واقعہ پر کسی بھی تنظیم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ فروری میں بھی زاھدان کے ایک اور قصبہ نمبر 12 میں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ حملے کے بعد قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے پورے قصبے میں سرچ آپریشن کرکے ایک بلوچ حسن براہوئی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک بلوچ عالم دین عبداللہ براہوئی سمیت دیگر دو بلوچوں کو گرفتار کرنے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جن کا تاحال کوئی معلومات میسر نہ ہو سکیں۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز