لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ ( برطانیہ لندن چیپٹر ) کے پریس آفیسر نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستائیس (27) مارچ بروز جمعہ دن دو بجے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے بلوچستان پر جبری قبضہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کااہتمام کیا گیا ہے۔
احتجاج کا مقصد بین القوامی برادری کو بلوچستان پر پاکستانی غیر قانونی قبضہ گیریت اور اس کے بعد جاری انسانی حقوق کی بے پناہ پامالیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جانا ہے۔
فری بلوچستان موومنٹ نے برطانیہ بالخصوص لندن کے بلوچ کمیونٹی اور دیگر انسان دوستوں سے مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔