جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںکُنرک میں ایک بلوچ ماہیگیر کی کشتی کو آگ لگا دی گئی

کُنرک میں ایک بلوچ ماہیگیر کی کشتی کو آگ لگا دی گئی

کنرک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے ساحلی شہر کنرک میں نا معلوم افراد نے ایک محنت کش بلوچ ماہیگیر کی کشتی کو نزر آتش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت کنرک بندرگاہ پر کھڑی ایک غریب بلوچ ماہیگیر کی کشتی کو نا معلوم افراد نےآگ لگا کر جلا دیا۔

چار روز قبل اسی شہر کنرک میں نا معلوم افراد نے ایک مارکیٹ میں بند دکان کو بھی آگ لگا کر خاکستر کر دیا تھا، آگ کے شعلوں کی زد میں آ کر کئی بلوچوں کی دکانیں بھی جل گئیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب ( IRGC) کی پروردہ ڈیتھ اسکواڈ یہ سب کچھ ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت کر وا رہا ہے تاکہ نسل کشی کے ساتھ بلوچوں کو معاشی طور مفلوج کرکے نان شبینہ کا محتاج بنا دیا جائے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز